4 مارچ 2015 - 12:11
جواد ظریف سے موگرینی کی ٹیلیفونی گفتگو

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے جوہری مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے جوہری مذاکرات کے عمل سے متعلق تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو کی- اس سے قبل انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے کے بارے میں کسی بھی قسم کا غلط پروپیگنڈہ مفید ثابت نہیں ہوسکتا- انھوں نے جنیوا میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرنے کا نہیں ہے- موگرینی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب میں ایران کے ساتھ طے پانے والے ممکنہ جوہری سمجھوتے پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاکہ امریکی اراکین کانگریس کو اس سمجھوتے کا مخالف بنایا جاسکے- واضح رہے کہ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور فریقین کی جانب سے حالیہ ہفتوں کے دوران نمایاں اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں-

.......

/169